شاہ فیصل کالونی میں کلینک پر ڈکیتی، مریضوں اور اسٹاف سے موبائل فون اور زیورات چھین لیے گئے

شاہ فیصل کالونی میں کلینک پر ڈکیتی، مریضوں اور اسٹاف سے موبائل فون اور زیورات چھین لیے گئے

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع ایک کلینک ڈکیتی کی واردات کا نشانہ بن گیا۔

پولیس کے مطابق 3 ملزمان کلینک میں داخل ہوئے اور اسٹاف سمیت مریضوں کو یرغمال بنا کر موبائل فون، نقد رقم اور زیورات لوٹ لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کلینک میں موجود ایک خاتون سے انگوٹھی بھی چھین لی، جبکہ کیش کاؤنٹر پر موجود اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واردات کے دوران ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب شہر کے علاقے محمود آباد نمبر 6 میں ڈکیتی کی ایک اور واردات پیش آئی، جہاں مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔