سروسز اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے چوری کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو شادمان پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار شدگان کو گڑھی شاھو اور مدینہ کالونی سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دی ہے، جن سے معلوم ہوا کہ چند روز قبل ملزمان نے رات کے وقت اسپتال میں سوئے ہوئے لواحقین کے موبائل فونز چوری کیے تھے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو اسپتال میں داخل ہوتے اور ریکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق، گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 4 موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ایس ایچ او شادمان کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے کامیابی سے یہ کارروائی عمل میں لائی۔ایس پی اسد علی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں فرقان اور شہزاد شامل ہیں، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق، مزید تفتیش سے ملزمان کے دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا سکتا ہے۔