کراچی: شاہ فیصل کالونی میں 23 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی، لاش جناح اسپتال منتقل

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں 23 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی، لاش جناح اسپتال منتقل

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں 23 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 4 کی بریلی کالونی میں پیش آیا، جہاں مکان نمبر 366/5 سے نوجوان کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 23 سالہ محمد رضا ولد منصور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔