دہشت گردی پالیسی پر وفاق نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

دہشت گردی پالیسی پر وفاق نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت سے دہشت گردی کے خلاف پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں، جبکہ معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ضروری ہے لیکن وفاق نہ خود بات کر رہا ہے اور نہ خیبر پختونخوا حکومت کو اجازت دے رہا ہے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور قبائلی جرگے منعقد کر کے امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں مگر وفاقی حکومت ان کی کوششوں کو سیاست کی نذر کر رہی ہے۔