دہشت گردی کے ذمہ دار گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار کی باریاں لینے والے ہیں، بیرسٹر سیف

دہشت گردی کے ذمہ دار گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار کی باریاں لینے والے ہیں، بیرسٹر سیف

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بلاول بھٹو کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے نانا کی برسی پر بھی عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید کرنے سے باز نہیں آئے۔

 انہوں نے بلاول کے بیان کو تنقید کی ایک نئی شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو پچھلے کئی دہائیوں سے اقتدار کی باریاں لے رہے ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ عمران خان کے 2018 میں اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا، اور اس مسئلے کا حل افغانستان کے ساتھ بات چیت میں ہے جسے وفاقی حکومت نظرانداز کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو وفاق میں جعلی حکومت کا حصہ ہیں اور دہشت گردی کے حوالے سے ان کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ بطور وزیر خارجہ انہوں نے افغانستان کا دورہ کرنا تک گوارا نہیں کیا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نہ تو وفاقی حکومت ہمیں بات کرنے دیتی ہے اور نہ ہی خود اس اہم مسئلے کے حل کے لیے کوئی عملی اقدامات کرتی ہے۔