صوبوں میں لڑائی اور وفاق میں بھائی بھائی! ن لیگ اور پی پی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے، بیرسٹر سیف

صوبوں میں لڑائی اور وفاق میں بھائی بھائی! ن لیگ اور پی پی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے، بیرسٹر سیف

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے سندھ اور پنجاب کے وزرا میں جاری لڑائی کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں ایک ہی وقت میں "وچوں وچ کھائی جا، اتوں رولا پائی جا" کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں اور عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے رمضان سے قبل حکومتی فیکٹریوں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ڈاکٹر محمد علی سیف نے ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں 6 ہزار 106 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کا مجموعی قرضہ 88 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نمائشی لڑائی کے باوجود عوام مہنگائی اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی واحد کامیابی صرف قرضوں میں اضافہ کرنا رہا ہے۔