اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس، بھارتی جبر کی مذمت

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس، بھارتی جبر کی مذمت

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم نے کی۔ اجلاس میں رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے بھی شرکت کی۔طارق فاطمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے کی کوششوں، جابرانہ قوانین، انسانی حقوق کی پامالی اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے او آئی سی پر زور دیا کہ بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جبر کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔