نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی آج نیویارک پہنچیں گے اور اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔نیویارک آمد پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور دیگر سینئر حکام نے کیا۔
اہم نکات وزیراعظم کے خطاب کے:
مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اجاگر کرنا
فلسطین اور غزہ میں انسانی بحران پر عالمی برادری کی توجہ دلانا
علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے عالمی موضوعات پر پاکستان کا موقف پیش کرنا
اسحاق ڈار کی سرگرمیاں:
نائب وزیراعظم کا شیڈول انتہائی مصروف ہوگا۔ وہ وزیراعظم کے ساتھ مختلف اہم اجلاسوں اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ درجن سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔