اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے بےتحاشہ استعمال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

 ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے ایرانی حکام سے تحمل اختیار کرنے اور طاقت کے غیر ضروری یا غیر متناسب استعمال سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایران میں رابطے کے ذرائع بحال کرنے پر بھی زور دیا، کیونکہ ملک میں انٹرنیٹ بند ہے، جس سے معلومات کی رسائی محدود ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے کے مطابق، دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 10,600 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔یہ مظاہرے ایرانی حکام کی سخت پالیسیوں اور طاقت کے استعمال کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی ردعمل کی نمائندگی کرتے ہیں۔