لاہور میں آج شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔دوسری جانب، شہر میں اِیر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی شرح 175 ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے ملک میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔