سعودی عرب کا خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اہم کردارہے، رانا مشہود

 قیادت نے اقتصادی،عالمی میدان میں اپنی بصیرت کا لوہا منوایا ہے:چیئرمین یوتھ پروگرام
اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے سعودی عرب کی یکجہتی، ترقی اور عالمی سطح پر اس کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ دن سعودی عرب کی تاریخی اور جدید کامیابیوں کا جشن ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ سعودی عرب نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کی قیادت نے اقتصادی، تکنیکی اور عالمی میدان میں اپنی بصیرت کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط بھائی چارے اور تعاون کو عالمی سطح پر منفرد قرار دیا۔