پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے ‘ دفاعی و تزویراتی تعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے اہمیت کا حامل ہے: مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود سے گفتگو
معدنیات کے وسیع ذخائر سے برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘اپنا گھر،ایس ایم ایز،زراعت کیلئے بروقت قرض فراہمی معیشت کے فروغ کیلئے ضروری ہے:وزیراعظم
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے اور مکہ ڈیفینس معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے قیام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکہ ڈیفینس الائنس کے پہلے سیکرٹری جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر جنرل (ر) نعمان محمود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی ذمہ داریوں کی کامیاب ادائیگی کے لیے امید کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و تزویراتی تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی پتھروں کی کھوج، تراش خراش اور ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمدات کے پائلٹ پراجیکٹ پر سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی پتھروں و جواہرات کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات میں سست روی قبول نہیں۔ کان کنی، تراش خراش سے ویلیو ایڈیشن کا ایکو سسٹم بنایا جائے کیونکہ غیرمعیاری طریقے سے کان کنی اور قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ سے سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی پتھروں، معدنیات کے وسیع ذخائر سے برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ دوسرے ممالک کی طرح برانڈ پاکستان پر کام کریں۔ ویلیوایڈیشن کیلئے سینٹرز آف ایکسیلینس جلد قائم کیا جائے‘علاوہ ازیں شہبازشریف نے اپنا گھر، ایس ایم ایز اور زراعت کے شعبوں کوبروقت قرض فراہمی کو معیشت کے فروغ کیلئے ضروری قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ جن بینکس کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے وہ بہتربنائیں پھرحکومتی حوصلہ افزائی ملے گیاسلام آبادمیں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم اپناگھر، ایس ایم ایز، زرعی شعبے میں قرض فراہمی،مالی وسائل تک رسائی کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعظم نیکہاجن بینکوں کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے وہ بہتربنائیں تاکہ انہیں بھی حکومتی حوصلہ افزائی ملے،اپناگھر ہائو سنگ اسکیم سے مستفید ہونے کے خواہشمند افراد کیلئے کوائف فراہمی عمل مزید آسان کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہاہائوسنگ فنانس کیلئے غیرمتنازع ملکیتی دستاویزات کا حصول آسان بنایا جائے،ڈیویلپرز فنانس سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کوجلد ازجلدحتمی شکل دے کر پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے پاسکو کے غیرفعال گوداموں اورسائلوزکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا گوداموں اورسائلوزکی نجی شعبے کے تعاون سے اجناس محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھائی جائے۔