عالمی بینک نے دارلحکومت ریاض میں نیا علاقائی مرکز قائم کر دیا

 نیا مرکز عالمی بینک کی قیادت کو ملکی ٹیموں، شراکت داروں کے قریب لائے گا
ریاض(آئی این پی )عالمی بینک نے  سعودی عرب کے  دارلحکومت ریاض میں ایک نیا علاقائی مرکز قائم کر دیا ، جو مشرقِ وسطی، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی، میناپ) خطے کو خدمات فراہم کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں قائم کیا جانے والا نیا مرکز عالمی بینک کی قیادت کو ملک کی ٹیموں، مکلوں اور علاقائی شراکت داروں کے قریب لائے گا۔میناپ کے علاقائی نائب صدر اور علاقائی پریکٹس ڈائریکٹرز ریاض منتقل ہو گئے ہیں، جو عالمی بینک کے عملی ڈھانچے کے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔ریاض حب عالمی بینک گروپ کے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے علاقائی دفتر کے ساتھ واقع ہوگا