صوبائی دارلحکومت: 43 اشتہاریوں سمیت 366 گرفتار

 گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں: ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری،72 گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 43 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 366 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں ڈولفن سکواڈ نے 247 ریکارڈ یافتہ59 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 17 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں