بیجنگ (یواین پی) چین اور آسیان ممالک نے چین۔آسیان فری ٹریڈ زون کے اپ گریڈ ورژن 3.0کے معاہدے پر دستخط کیے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق2010 میں قائم ہونے والا ورژن 1.0 سامان کی فری ٹریڈ پر مرکوز تھا، جبکہ 2019 میں نافذ ہونے والے ورژن 2.0 میں خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولیات پر توجہ دی گئی۔ اب ورژن 3.0 ڈیجیٹل معیشت، گرین معیشت اور سپلائی چین روابط جیسے نئے شعبوں کو وسعت دے کر کھلے پن کے معیار کو مزید بلند کرے گا۔ورژن 3.0قواعد اور تعاون کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں چین اور آسیان دونوں نے آزاد تجارت کے حوالے سے اعلیٰ ترین سطح کے معیار کا عہد کیا ہے، تاکہ دونوں اطراف کے صنعتی شعبوں کے درمیان گہرا انضمام ممکن ہو سکے۔