ایس ایس پی آپریشنز، ڈویڑنل ایس پیز،سرکل افسران وایس ایچ اوز فیلڈ میں موجودرہے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں:ڈی آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے شہر بھر کی مارکیٹوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز، ڈویڑنل ایس پیز،سرکل افسران وایس ایچ اوز فیلڈ میں موجودرہے۔ شہر میں کاروباری، عوامی مقامات اورمختلف فوڈ چینز کے اطراف سپیشل سیکورٹی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔فیصل کامران فیصل کامران نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نے مال روڈ، جیل روڈ اور اطراف میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ احتجاج کی آڑ مین شرپسندی کرنے والے افرادکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔