عسقلان کی بندرگاہ پر امداد کی تجویز قبول نہیں ، براہِ راست غزہ پہنچنا چاہتے ہیں
اسرائیلی ناکہ بندی کی تسلیم کرنا ہوگا، یہ انسانی اور اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے
اسلام آباد(آئی این پی )بین الاقوامی امدادی مہم، گلوبل صمود فلو نے اسرائیل کی جا نب سے عسقلان جانے کی پیش کش کو مستردکردیا اور غزہ جانے کا اعلان کیا ہے ۔گلوبل صمود فلوٹیلا گلوبل غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے مقصد سے سمندر کے راستے ر وانہ ہے ۔اسرائیل نے اس مشن کو روکنے اور اس کی بحری ناکہ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پیشکش کی ہے کہ امدادی سامان عسقلان کی بندرگاہ پر اتارا جائے، جہاں سے اسرائیلی انتظامیہ اسے غزہ منتقل کرے گی۔ تاہم، فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ پیشکش رد کر دی ہے، اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ عسقلان کی بندرگاہ پر امداد دینے کی تجویز قبول نہیں کریں گے بلکہ براہِ راست غزہ پہنچنا چاہتے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ عسقلان پر اتارنا اسرائیلی ناکہ بندی کی تسلیم کرنا ہوگا