گریٹر اسرائیل نقشہ جاری‘اردن‘شام‘لبنان سمیت کئی ممالک شامل سعودی عرب نے مستردکردیا

 بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دینے جیسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں‘ عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے:سعودی عرب
 یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے:قطری وزارت خارجہ‘کسی بھی خطے کی سالمیت اور سرحدی خلاف ورزی کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘ اسرائیل جارحیت سے باز رہے:متحدہ عرب امارات

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متناعہ  نقشہ جاری کر دیا‘صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کئے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے نام نہاد تاریخی صیہونی ریاست کے متنازع نقشے کی مذمت کی ہے۔سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کئے، نقشوں میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا، ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے  یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے‘متحدہ عرب امارات نے بھی گریٹر اسرائیل نقشے کو مسترد کرتے ہوئے کہ کسی بھی خطے کی سالمیت اور سرحدی خلاف ورزی کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ اسرائیل جارحیت سے باز رہے۔ فلسطین اور اردن نے بھی گریٹر اسرائیل نقشے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے غاصبانہ عزائم کھل کر سامنے ا?گئے ہیں۔