بھارت نے باسمتی چاول کی ڈمپنگ کا ٹرمپ کا الزام مستردکردیا

 غیر باسمتی چاول کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر فروخت ہوتا ہے:بھارتی حکام   
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برآمدی باسمتی چاول کی ڈمپنگ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کو برآمد کیا جانے والا چاول اعلی معیار کا باسمتی ہوتا ہے جو عام غیر باسمتی چاول کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر فروخت ہوتا ہے، ایسے میں ڈمپنگ کا کوئی جواز بنتا ہی نہیں