علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں، احتجاج میں گنڈا پورغائب ،، کوئی پاکستانی ان کے احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا
بشری بی بی سلطانہ ڈاکو والا کردار ادا کررہی ہیں‘ پٹھانوں کو اکسارہی ہیں، کیا وہ غیر سیاسی ہیں::وزیراطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی کی فائنل کال فلاپ ہو گئی ہے، میں کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا قافلہ ابھی سو رہا ہے۔ اور ابھی تک پی ٹی آئی والوں کے دن کا آغاز نہیں ہوا۔ انقلاب لانے والے 11 بجے جاگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کہہ رہی تھیں کہ جلدی گاڑیوں میں بیٹھیں۔ کیا بشری بی بی غیرسیاسی ہیں؟۔عظمی بخاری نے کہا کہ پولیس نے پورے پنجاب سے 80 افراد کو گرفتار کیا۔ اور جو کہتا ہے کہ آخری کال ہے نکلو اس کے قافلے میں 80 افراد نکلے ہیں۔ پی ٹی آئی کی فائنل کال فلاپ ہو گئی ہے اور پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں مصروف ہیں۔ اور عوامی منصوبوں میں اور تیزی لائی جائے گی۔ کیا مارچ کرنے سے اڈیالہ جیل کے دروازے خود کھل جائیں گے؟ اور علمیہ خان کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں۔انہوںنے کہا ہے احتجاج کے دوران علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشری بی بی سلطانہ ڈاکو والا کردار ادا کررہی ہیں۔ بشری بی بی پٹھانوں کو اکسارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے بچے حتجاج کیلئے باہر کیوں نہیں آئے؟ تحریک انصاف نو مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے ، یہ لاشوں کی سیاست کررہے ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران وزیر اعلی خیبر پختونخوا غائب ہو گیا ہے ، علی امین گنڈا پور سستے سلطان راہی ثابت ہوئے، بشری بی بی احتجاج کو اسلامی ٹچ دے رہی ہیں اور اوپر سے مذہب کا تڑکا لگا رہی ہیں، وہ کون سی شریعت چاہتی ہیں، بشری بی بیسلطانہ ڈاکو کا کردار ادا کررہی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مسلح رہیں ، ایک طرف ریاست پر حملہ دوسری طرف مذاکرات کا کہہ رہے ہیں ،یہ سروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں ، یہ طریقہ طالبان کا ہے، کوئی پاکستانی ان کے احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ان کو سزا دینا ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی کی موجودگی میں ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا۔