وزیراعظم شہبازشریف خصوصی تقریب میں ورچوئل شرکت کریں گے ‘قرضے سے پاور سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے میں مدد ملے گی
اسلام آباد(آئی این پی) معیشت کیلئے بڑی خوشخبری، سرکلرڈیٹ ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط پرعمل درآمد ہونے جارہاہے۔رپورٹ کے مطا بق بینکوں اورحکومت کے درمیان 1275 ارب قرض معاہدے پر آج دستخط ہوں گے،وزیراعظم آفس میں دستخط کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔وزیراعظم شہبازشریف خصوصی تقریب میں ورچوئل شرکت کریں گے ۔تقریب کاوقت وزیراعظم کی دستیابی کے مطابق دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 18 جون کو وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دے دی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے لے کر گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔