اسلام آباد(آئی این پی)بجلی کے شعبے کے گردشی قرض سے چھٹکارے کیلئے 15 بینکوں کے کنسورشیم نے حکومت کو 1272 ارب روپے قرض دینے پر رضامندی کااظہار کیا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بجلی کے شعبے کے گردشی قرض سے چھٹکارے کیلئے 15 بینکوں کا کنسورشیم حکومت کو 1272 ارب روپے قرض دینے پر تیار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بینک یہ قرض مارکیٹ ریٹ سے اعشاریہ 9 فیصد کم شرح سود پر فراہم کریں گے۔ معاہدے پر آئندہ ایک ،دوروز میں دستخط متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق بینکوں نے آسان شرائط پر قرض فراہمی کی حکومتی تجویز مان لی۔ یہ قرض پاور ہولڈنگ کمپنی کو 5 سال کے لیے دیا جائے گا جس میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہوگی۔