لاہور(کرائم رپورٹر) رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1275 ملزمان گرفتار اور 1257 مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نیمزید بتایا کہ 03 لاکھ 86 ہزار 890 پتنگیں، 12850 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں اور 975 سے زائد کیسز کے چالان جمع کرائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں 374 ملزمان گرفتار، 376 مقدمات درج، 17752پتنگیں اور 564 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ گزشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے۔