ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی زیر صدارت امن کمیٹی ممبران کا اہم اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی زیر صدارت امن کمیٹی ممبران کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں تاجر برادری، امن کمیٹی کے ارکان اور علمائے کرام سمیت ڈویڑنل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق تمام مساجد، سرکاری املاک اور بازاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ تاجر برادری اور شہری اپنی کاروباری و معاشرتی سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رکھیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا نقصِ امن کے خدشے کی صورت میں فوری طور پر 15 پر اطلاع دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں تاجر برادری اور امن کمیٹی کا تعاون ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہیاجلاس کے شرکاء￿  نے پولیس کی امن و امان کے قیام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور سیکیورٹی معاملات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ایس پی چوہدری اثر علی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہیامن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔