ایس پی سِول لائنز سے علماء کرام اور امن کمیٹی ممبران کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی مختلف مکاتب فکر کے علماء￿  کرام اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی تمام ڈویڑنل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نیشرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق ملاقات کے دوران محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گئے علماء کرام امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اسلام ہمیں محبت اور امن کا درس دیتا ہیمحرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں امن کمیٹی اور علماء￿  کی خدمات قابل ستائش ہیں، محرم الحرام کی تمام مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا