ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی کھلی کچہری،مسائل سنے

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نیروزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،کھلی کچہری میں پولیس اہلکاران کے مسائل بھی سنے جا رہے ہیں،کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے شہریوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہیانصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہاشہریوں کی حفاظت کے لئے ہر وقت موجود ہیں