ایس پی اقبال ٹاؤن کی کھلی کچہری،مسائل سنے

سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام کے مابین فاصلے کم کرنا ہے:ڈاکٹر محمد عمر 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری یے ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق کھلی کچہری میں عوام الناس کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں، شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ پولیس خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال  کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گئے