شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں: ڈاکٹر محمد عمر
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہیشہریوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہیشہریوں کی حفاظت کے لئے ہر وقت موجود ہیں،