ڈاکٹر محمد عمر کی عوام سے براہ راست ملاقات، فوری احکامات جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد شروع کر دیا۔ کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ایس پی نے مسائل غور سے سننے کے بعد موقع پر متعلقہ افسران کو حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا اور سفارشی کلچر کا خاتمہ ہے۔ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر ہر شہری کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔