کرول گھاٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا

 لاہور (کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویڑن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ چوکی کرول گھاٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو کرول جنگل کے قریب اسٹیڈیم کے نزدیک ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان خلیل، نور اور علی راہگیروں کو کرول جنگل کے علاقے میں گن پوائنٹ پر لوٹنے کی وارداتیں کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 3 پستول بمعہ گولیاں اور موبائل فونز برآمد کر لیے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق گرفتار افراد ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان پر 80 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف نیا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سول لائنز نے چوکی انچارج اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔