دوملزم کرول گھاٹی میں منشیات دیتے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ گجر پورہ پولیس نے منشیات کی سپلائی ناکام کر دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کرول گھاٹی کے علاقے میں منشیات کی سپلائی دیتے ہوئیعمران اور یاسین کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے ان سے 17 کلو چرس برامد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزموں نے آن لائن منشیات منگوا کر لاہور میں مختلف مقامات پر منشیات کی سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔