لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ فیکٹری ایریا، نواں کوٹ اور جوہر ٹاؤن سے تین مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جو فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔ تعاقب کے بعد ملزمان کو فاروق کالونی اور ایل بلاک جوہر ٹاؤن کے قریب گرفتار کیا گیا۔نواں کوٹ ڈولفن نے بھی ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان عقیل، ہارون اور مرتضیٰ کے قبضے سے موٹر سائیکل، تین پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کو حوالہ کر دیا گیا۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔