گرفتار ملزم نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 109 وارداتیں کیں
علی سیلمان پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگزاوردیگر سنگین جرائم کے مقدمات ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم ہے لاہور سٹی میں وارداتوں کی 100 سینچری کرنے والا گینگ کا سرغنہ کوگرفتارکرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 109 وارداتیں کی ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے جیل روڈ سے گرفتار کیاڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاملزم کے قبضہ سے چوری شدہ قیمتی موبائل بھی برآمد کر لیا گیاگرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگزاوردیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزم علی سیلمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شادمان کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت پر عزم ہے