میرا پیارا ٹیم کی بڑی کامیابی, 21 سال سے گمشدہ عشرت کو اہلخانہ سے ملا دیا

لاپتہ ہونے والی ننھی عشرت کو "میرا پیارا" ٹیم نے ایدھی ہوم لاہور سے بازیاب کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 21 سال سے گمشدہ عشرت کو اس کے اہلخانہ سے ملا دیاتفصیلات کے مطابق حافظ آباد سے 2005 میں لاپتہ ہونے والی ننھی عشرت کو "میرا پیارا" ٹیم نے ایدھی ہوم لاہور سے بازیاب کیا۔ ٹیم نے عشرت کے انٹرویوز ریکارڈ کر کے انہیں میرا پیاراکے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیاویڈیو دیکھ کر محلہ دار نے عشرت کو پہچانا اور یہ اطلاع اس کے بھائی کو دی، جس نے بہن کی شناخت کی تصدیق کی۔ تمام تصدیق کے مراحل مکمل ہونے کے بعد میرا پیاراٹیم نے عشرت کو اس کے اہلخانہ کے حوالے کر دیاترجمان سیف سٹی کے مطابق میرا پیارا ٹیم اب تک 40 ہزار سے زائد گمشدہ افراد کو ان کے پیاروں سے ملا چکی ہے شہری کسی بھی گمشدہ شخص سے متعلق معلومات دینے کے لیے 15 پر کال کر کے 3 دبائیں۔