میرا پیارا ایپ کی ٹیم نے 2 گمشدہ بچوں کواہلخانہ کے حوالے کر دیا

لاہور (کرائم رپورٹر) میرا پیارا ایپ کی ٹیم نے2گمشدہ بچوں کواہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ٹیم نے جڑانوالا سے 35 روز قبل بچھڑنے والے 11 سالہ واصف اور با والا برکی روڈ سے 3 ماہ قبل بچھڑنے والے 10 سالہ عمران کو والدین سے ملوا دیا۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کیمطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم دونوں بچے اپنوں کے منتظر تھے،ذہنی دبا ئو کی وجہ سے دونوں بچے گھر کا ایڈریس بھی بتانے سے قاصر تھے۔