پولیس صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے
لاہور (کرائم رپورٹر)ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران شہر میں 9283 سرچ آپریشنز کیے گئے ان آپریشنز کے دوران 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد گھروں اور 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد کرایہ داروں کی چیکنگ کی گئی۔اس دوران 9 لاکھ 95 ہزار سے زائد شہریوں کی شناختی تصدیق و جانچ پڑتال بھی کی گئی جبکہ 4984 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی سرچ آپریشنز کے نتیجے میں 1250 اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے، قمار بازی کے 233 مقدمات اور منشیات کے 1062 مقدمات درج کیے گئے اسی طرح ضابطہ فوجداری کی دفعات 55/109 کے تحت 92 افراد کو حراست میں لیا گیاسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے سڑکوں، چوراہوں اور عوامی مقامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں کی نگرانی بھی مؤثر انداز میں جاری ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں تاکہ شہر میں قیامِ امن کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔