مشکوک افراد اور سامان پر کڑی نظر رکھیں:ایس پی بلال احمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے جشنِ ولادتِ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے ٹبی سٹی اور شاہدرہ کے علاقوں میں جاری تقریبات کے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک الرٹ رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے بریفنگ دی۔ایس پی سٹی نے دورانِ ڈیوٹی موثر چیکنگ، مشکوک افراد اور سامان پر کڑی نظر رکھنے، جبکہ پروگرامز میں شریک افراد کی مکمل چیکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ ولادتِ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تمام پروگرامز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شہری پْرامن ماحول میں تقریبات میں شرکت کر سکیں۔بعد ازاں ایس پی سٹی بلال احمد نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کا سرپرائز وزٹ کیا، جہاں انہوں نے ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایس پی سٹی نے تھانہ کی حوالات کا معائنہ کیا اور بند قیدیوں سے سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔انہوں نے تھانہ ریکارڈ، مال خانہ جات اور صفائی ستھرائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ایس آئی پی ایس کی سہولیات تک عوام کی بروقت اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ ایس پی سٹی نے تھانہ میں موصول ہونے والی درخواستوں پر دیے گئے درج نمبروں پر خود موبائل کالز کر کے کارروائی کی صورتحال معلوم کی اور فرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی تاکید کی۔ایس پی سٹی بلال احمد نے واضح کیا کہ زیرِ حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جدید پولیسنگ کے فروغ کے ذریعے عوام کی خدمت اور مدد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔