حفاظتی اقدامات مزید بہتر،عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے سٹی ڈویڑن کے مختلف اہم مقامات پر قائم ناکہ جات کا معائنہ کیاانہوں نے شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن، موچی گیٹ، لوہاری گیٹ، لاری اڈہ، اسلام پورہ اور داتا دربار سمیت حساس علاقوں میں پیٹرولنگ اور چیکنگ کے انتظامات کا جائزہ لیامعائنہ کے دوران ایس پی سٹی نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں انہوں نے شہر میں داخل ہونے والی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کو بھی باریک بینی سے دیکھاایس پی سٹی بلال احمد نے اس موقع پر کہا کہ ناکہ بندی کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران اخلاقیات اور خوش اخلاقی کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ تمام ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی کڑی نگرانی جاری ہے اور پولیس اپنے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنا رہی ہیشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ جاری ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔