شہریوں کو بھرپور سکیورٹی، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی روکی گئی:سی سی پی او
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق یوم آزادی پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ جشن آزادی کی تقریبات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس نافذ کیا گیا۔ون ویلنگ، ہلڑبازی، روڈ بلاک اور ریسنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی۔ پارکوں اور پبلک مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی۔ خواتین کو ہراساں کرنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس ٹیمیں اہم مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کر رہی تھیں اور تقریبات کے اختتام تک ڈیوٹی پر موجود رہیں۔حساس مقامات کی سکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے مربوط ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی موثر مانیٹرنگ کی گئی۔والدین کو ہدایت کی گئی کہ بچوں کو ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث ہونے سے روکیں