پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے الرٹ : بلال صدیق

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس شہریوں کی جان،مال اور املاک کے تحفظ کے لئے الرٹ ہے۔یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سیلابی صورتحال کے پیش ِ نظر گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ بستیوں سے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے افسران و جوان فرنٹ لائن پر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ فیلڈ افسران سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اورسول ڈیفنس سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن قائم ہے