طلحہ انجم کے کنسرٹ پر پھر بوتل حملہ، فنکار کا شدید ردعمل

طلحہ انجم کے کنسرٹ پر پھر بوتل حملہ، فنکار کا شدید ردعمل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ ریپر طلحہ انجم کے کنسرٹ میں ایک بار پھر اسٹیج پر بوتل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 یہ واقعہ کسی نوجوان کی جانب سے کنسرٹ کے دوران ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اس واقعہ پر طلحہ انجم نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے ملک میں ہی لوگ اس طرح کا سلوک کرتے ہیں، جو ان کے لیے افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بنگلہ دیش، کینیڈا اور بھارت جیسے ممالک گئے ہیں، جہاں مداح ان کا احترام کرتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے ہیں، مگر اپنے ملک میں ان کے ساتھ یہ سلوک ہونا دکھ دیتا ہے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ اگر وہ کنسرٹ چھوڑ کر چلے جائیں، تو بھی کوئی کچھ نہ کر سکے گا، اور مداحوں سے درخواست کی کہ بوتل پھینکنے والے کو اس کی اوقات دکھائیں۔ مداحوں نے بھی طلحہ انجم کا ساتھ دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب طلحہ انجم پر کنسرٹ کے دوران بوتل پھینکی گئی ہے، اور اس پر انہوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا بھی کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے، کیونکہ یہی ہمارے کل کا مستقبل ہیں۔