پاکستان میں ریپ موسیقی کی مقبولیت میں اضافے کے پیشِ نظر، پکسل انٹرٹینمنٹ نے ملک کا پہلا ریئلٹی ریپ شو ریپ آئیکن پاکستان 2026 متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
شو کے ججز طلحہ انجم اور بوہیمیا ہوں گے، اور اس کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ میں سے اگلا طلحہ انجم یا بوہیمیا تلاش کرنا ہے۔شو 10 اقساط پر مشتمل ہوگا، جس میں 10 سے 12 شرکاء مختلف ریپ چیلنجز کا سامنا کریں گے اور ابتدائی اقساط میں ناکامی کی صورت میں کاسٹ سے خارج ہونے کا خطرہ بھی رہے گا۔ آڈیشن جنوری میں شروع ہوں گے، اور پروڈیوسرز کی کوشش ہے کہ شو کی شوٹنگ رمضان سے پہلے مکمل ہو جائے۔شرکاء سے کہا گیا ہے کہ وہ ریپ آئیکن پاکستان کے الفاظ پر مبنی ایک ریپ ٹریک بنائیں اور اپنی پرفارمنس کی ویڈیو جمع کرائیں۔عالمی سطح پر یہ تصور نیا نہیں ہے؛ امریکا میں The Rap Game اور بھارت میں MTV Hustle نے نوجوان ریپرز کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا تھا۔