کنسرٹ میں بوتل پھینکنے پر طلحہ انجم کا غصہ، سخت ردعمل دیا

کنسرٹ میں بوتل پھینکنے پر طلحہ انجم کا غصہ، سخت ردعمل دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد پاکستانی مداحوں کے رویے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

طلحہ انجم، جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 2.7 ملین سے زائد ہے، جنوبی ایشیا کے نوجوانوں میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں اور پاکستان، بھارت، بنگلادیش سمیت مختلف ممالک میں ان کے پرجوش کنسرٹس اور لائیو پرفارمنسز کا خاصہ ہے۔ تاہم، حال ہی میں ڈریم فیسٹ کے دوران ان کے کنسرٹ میں بدنظمی دیکھی گئی جب ایک شخص نے اسٹیج پر موجود انہیں شیشے کی بوتل پھینک دی۔اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے، طلحہ انجم نے غصے اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وہ اس وقت کنسرٹ چھوڑ کر چلے جائیں تو لوگ کیا کریں گے؟ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈھاکہ گئے، جہاں لوگوں نے ان کی عزت کی، اور کینیڈا گئے، جہاں ایک بھارتی مداح نے ان کے پاؤں چھوئے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ اپنے ہی ملک میں ان کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔

مداحوں نے فوری طور پر اس حرکت کی مذمت کی اور بوتل پھینکنے والے شخص کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر بھی طلحہ انجم کے حق میں بیانات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک صارف نے کہا کہ بوتل پھینکنے والا لڑکا بےوقوف ہے، اور دوسرے کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے۔ ایک فین نے طنزیہ لکھا کہ سب کچھ عارضی ہے، مگر اس نوعیت کے واقعات کنسرٹس میں بوتلیں پھینکنا ایک منفی روایت بن چکی ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ناصرف فنکاروں کے لیے مایوس کن ہیں بلکہ ملک کی مثبت تصویر کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس قسم کے واقعات پر قابو پایا جائے اور فنکاروں کے احترام کو یقینی بنایا جائے تاکہ فنون لطیفہ کا ماحول بہتر اور محفوظ بن سکے۔