ویب ڈیسک: پاکستان کے گلوکار اور موسیقار ایک عظیم مقصد کے لیے متحد ہو گئے ہیں۔
لاہور میں علی ظفر فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایک شاندار فلڈ ریلیف کنسرٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک کے نامور فنکار نہ صرف اپنی آوازوں کا جادو جگائیں گے بلکہ فنڈز بھی جمع کریں گے اور یکجہتی و انسانیت کا پیغام بھی دیں گے۔کنسرٹ میں علی ظفر، عائمہ بیگ، گوہر ممتاز، عارف لوہار، دانیال ظفر، علی نور اور نتاشا بیگ شریک ہوں گے، جو "All on one stage, one night, one cause" کے نعرے کے تحت پرفارم کریں گے۔منتظمین نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ بروقت اپنے ٹکٹ بک کریں کیونکہ شرکت کے خواہشمند افراد کی تعداد زیادہ متوقع ہے۔ ٹکٹس کی بکنگ Ticket Wala (@ticketwalapk) کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
علی ظفر، جو طویل عرصے سے فلاحی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں، نے اس کوشش میں شامل تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے "اتحاد اور ہمدردی کی طاقت" قرار دیا۔ ثقافتی شراکت داروں کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھے کیے جا سکیں۔ یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں شدید بارشوں اور سیلابوں نے لاکھوں پاکستانیوں کو متاثر کیا ہے اور اس طرح کے ایونٹس نہ صرف مالی مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حوصلے کا پیغام بھی عام کرتے ہیں۔