کراچی: سوشل میڈیا اسٹار اور کانٹینٹ کریئٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک معطل کر دیا گیا، جس کے بعد ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا کمیونٹی میں حیرت و تشویش پھیل گئی ہے۔
طلحہ احمد کم وقت میں مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز کے ذریعے شہرت پا چکے ہیں اور ان کی مقبولیت لاکھوں فالوورز تک پہنچ چکی تھی۔ تاہم انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل ہونے کی وجوہات کا ابھی تک کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق، طلحہ احمد نے بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ اس لیے معطل کیا گیا کیونکہ پلیٹ فارم کے مطابق ان کی عمر 13 سال ہے، حالانکہ ان کی اصل عمر 16 سال ہے۔طلحہ کے مداح اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی حمایت کر رہے ہیں اور یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آگے کیا ہوگا، اور آیا انہیں ایک نئے اکاؤنٹ سے دوبارہ فالوورز بنانے ہوں گے یا نہیں۔