مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے 78ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک پرُ مسرت اور ملی جذبے سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے صبح کے آغاز میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں پاکستان اور کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تقریب کے دوران، پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی، جو اس دن کی اہم نمائندگی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریب کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے، جو عوام کے جذبہ حب الوطنی کا مظہر تھے۔ یہ دن آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اور اس کے ذریعے کشمیری عوام اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی شناخت کے احساس کو تازہ کرتے ہیں۔