وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں و کشمیر کا دورہ

وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں و کشمیر کا دورہ

مظفر آباد: وزیر اعظم شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے۔

قانون ساز اسمبلی میں پرتپاک استقبال
مظفر آباد پہنچنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو سلامی دی۔وزیر اعظم کی آمد پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
اہم شخصیات کی شرکت
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔