کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے 40 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایمریٹس ائیرلائن کی اعلی قیادت، اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ائیرلائن کی ائیرکرافٹس کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس میں ایمریٹس کی تاریخ، ترقی اور خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ نائب صدر ایمریٹس محمد الہاشمی نے گفتگو میں بتایا کہ کراچی ایمریٹس کی پہلی انٹرنیشنل ڈسٹینیشن تھی، اور اس کی پہلی پرواز 1985 میں کراچی پہنچی تھی۔ آج، ایمریٹس پانچ شہروں سے پاکستان کے لیے آپریٹ کرتی ہے اور پاکستان ایمریٹس کی سب سے اہم مارکیٹ ہے۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای پاکستان میں آئندہ چند ماہ میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا، جس کے مختلف شعبوں میں اقدامات آخری مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر، ایمریٹس ائیرلائن نے اپنے مسافروں کے لیے پریمیئر اکانومی کلاس بھی متعارف کرائی ہے، تاکہ مسافروں کو مزید آرام اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ تقریب ایمریٹس کی پاکستان کے ساتھ طویل اور مضبوط تعلقات کا عکاس ہے اور کمپنی کی خدمات کے تسلسل کا مظہر ہے۔