خیبر پختونخوا میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پشاور گیریژن میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں شہداء کے لواحقین نے یادگارِ شہداء پشاور پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور لواحقین سے ملاقات کی۔کور کمانڈر نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے حوصلے کو سراہا۔ تقریب میں شہداء کی خدمات اور وطن سے محبت پر مبنی خصوصی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔تقریب کے اختتام پر شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور لواحقین کی شرکت کا شکریہ ادا کیا گیا۔