لاہور: یومِ پاکستان پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔یومِ پاکستان کے آغاز پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی، جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا کہ یومِ پاکستان قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اتحاد کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔